لاہور (بیوروچیف) لاہور پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ( پی ایچ اے)کے مالی سال 2021-22 کے آڈٹ میں 51کروڑ 38 لاکھ 50ہزار روپے کے واجبات وصول نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق حکومتی پالیسی اور وزیرا علی پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونیکے باعث قومی خزانے کو نقصان پہنچا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی لاگت کا ایک فیصد درخت لگانے اور ہارٹیکلچر چارجز کی مد میں پی ایچ اے کو منتقل کیا جانا لازم تھا۔




