PHAنے خط و کتاب ڈیجیٹل سسٹم پر منتقل کر دی

لاہور (بیورو چیف) پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی نے اپنے ڈیجیٹل آفس آٹومیشن نظام کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے اسے معمول کی دفتری خط و کتابت تک توسیع دے دی ۔ڈائریکٹر جنرل راجہ منصور احمد نے بتایا کہ تمام فائلیں اور کیسز ای فاس سسٹم کے ذریعے چلائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ای فاس نظام پہلے ہی ضلعی ہارٹی کلچر ایجنسیوں میں فعال ہے جہاں اسے سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔یہ ہدایت چیف سیکریٹری کے اس حکم کے تناظر میں جاری کی گئی ہے جس میں انہوں نے سرکاری دفاتر میں کاغذ کے استعمال کو محدود کرنے اور انتظامی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی تھی-راجہ منصور احمد نے کہا کہ یہ قدم ڈیجیٹل نظام شفافیت کو معیاری بنانے اور شکایات کے ازالے کے عمل کو تیز کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔پی ایچ اے پہلے ہی بیرونی کمرشل اشتہارات کی رجسٹریشن کے عمل کو ڈیجیٹائز کر چکا ہے۔ پی ایچ اے کے شعبہ مارکیٹنگ نے ای بز ایپلیکیشن کے ذریعے سنگل ونڈو سسٹم متعارف کرایا ہے جس کے تحت نجی کمپنیاں درخواست جمع، دستاویزات اپ لوڈ اور فیس کی ادائیگی ایک ہی مربوط پلیٹ فارم کے ذریعے کر سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں