فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پی آئی اے کے ناروا سلوک سے عمرہ زائرین شدید پریشان ‘ وزارت حج اور سعودی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ائیر پورٹ سے جدہ جانیوالیPIA کی فلائٹ PK-763 کی جانب سے جدہ ائیرپورٹ پر عمرہ زائرین کو ان کے بیگ اور دیگر سامان نہیں دیا گیا عمرہ زائرین کئی گھنٹے سامان کا انتظار کرتے رہے مگر پھر وہ کئی گھنٹے کا سفر کرنے کے بعد مکہ میں اپنے ہوٹلوں میں شفٹ ہوگئے ،اب پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ تمام عمرہ زائرین اپنا سامان جدہ ائیرپورٹ سے آکر لیںجس پر عمرہ زائرین شدید پریشان ہیں کیونکہ ان کیلئے اتنی دور سے دوبارہ جدہ ائیرپورٹ پر آنا انتہائی مشکل ہے اور اس کے اخراجات الگ ہونگے جو ہر کوئی افورڈ نہیں کرسکتا۔عمرہ زائرین اور مسافروں کو خوار کرنے اور ان سے ناروا سلاک پی آئی اے کا وطیرہ بن چکا ہے ۔پاکستان کی وزارت حج اور سعودی حکام کو اس کا فوری نوٹس لیکر عمرہ زائرین کا یہ مسئلہ حل کرنا چاہیے اور پی آئی اے کی انتظامیہ کو پابند کیا جائے کہ جن عمرہ زائرین کو ان کا سامان نہیں دیا گیا ان کا سامان ان کے ہوٹلوں میں پہنچایا جائے اور اس غفلت اور کوتاہی پر پی آئی اے کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے۔




