PIAکے ٹی او ایم اسماعیل عنصر کے والد رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پی آئی اے کے ٹی او ایم اسماعیل عنصر کے والد محترم قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، (اناﷲ وانا الیہ راجعون)۔ مرحوم نہایت خوش اخلاق’ ہمدرد اور درد دل رکھنے والے انسان تھے، مرحوم کی نمازجنازہ آج31دسمبر 2025ء بروز بدھ خیابان کالونی عمران روڈ پر واقع توحید مسجد میں دوپہر 3بجے ادا کی جائے گی۔ کیپری ٹریول کے چیف ایگزیکٹو محمد طارق چوہدری نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، (آمین)۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں