PIMAکی حج کی سعادت حاصل کرنیوالے ڈاکٹرز کے اعزاز میں تقریب

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن(پیما) فیصل آباد کی طرف سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب اس سال فیصل آباد سے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے وا لے ڈاکٹرز’ لیڈی ڈاکٹرز اور نئے ہائوس آفیسرز کے اعزاز میں منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصو صی پروفیسر محبوب الزماں بٹ امیر جماعت اسلامی ضلع فیصل آباد تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور مطالعہ حدیث سے کیا گیا۔ مہمان خصوصی پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے”حج بیت اللہ اور ہماری زندگی” کے موضوع پر شرکا ء سے خطاب کیا۔ بعد ازاں ڈاکٹر محمد سلیم غوری’ سابق صدر پیما پنجاب نے پیما کا تعارف اور اسلامی طبی اخلاقیات کے موضوع پر گفتگو کی۔ بعد ازاں تقریب کے شرکاء کی پرتکلف طعام سے خاطر مدارات کی گئی۔ تقریب میں 45ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ جن میں ڈاکٹر عثمان ارشد صدر پیما فیصل آباد، ڈاکٹر ثاقب علی، جنرل سیکریٹری پیما فیصل آباد، ڈاکٹر مبشر رزاق خان ایسوسی ایٹ پروفیسر ایف آئی سی، ڈاکٹر میجر محمد نعیم خان چائلڈ سپیشلسٹ، داکٹر کلیم شوکت آرتھوپیڈک سرجن، ڈاکٹر نثار خان ساجد چائلڈ سپیشلسٹ، ڈاکٹر محمد یعقوب ریڈیالوجسٹ، ڈاکٹر محمد مسعود احمد پیتھالوجسٹ، ڈاکٹر محمد شاہد ڈینٹل سرجن اور یگر ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں