پشاور (بیورو چیف)پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، صوبائی جوائنٹ خائستہ محمد سیکرٹری عہدے سے مستعفی ہو گئے۔اس حوالے سے انجینئر خائستہ محمد نے کہا کہ پارٹی میں اس وقت ڈکٹیٹرشپ کا ماحول ہے اور اہم فیصلے کابینہ کو اعتماد میں لئے بغیر کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی پالیسی اور تنظیمی معاملات میں کابینہ کو نظرانداز کیا جا رہا ہے، پارٹی صدر کی جانب سے ملاکنڈ ریجن کے عہدیداروں کا نوٹیفکیشن بھی کابینہ سے مشاورت کے بغیر جار ی کیا گیا۔انجینئر خائستہ محمد نے کہا کہ اگر تمام فیصلے ایک فرد ہی کرے گا تو پھر کابینہ کی موجودگی کا کوئی جواز نہیں رہتا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے نظریے کے مطابق اختیارات ایک فرد کے پاس نہیں بلکہ پوری کابینہ کے پاس ہونے چاہئیں۔




