فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کاتصادم اور جلائو گھیرائو کے علاوہ دوسرا کوئی ایجنڈا نہیں جبکہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک اورعوام کی بہتری کے فیصلے کئے ہیں۔ وزیرا علی پنجاب مریم نواز شریف کی کارکرد گی سے عوام مطمئن ہیں جس کا ثبوت بہاولپور کے حالیہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار منیر اقبا ل چنڑ کی واضح اکثریت سے کامیابی ہے-ان کاکہناتھاکہ عوام نے ہمیشہ خدمتترقیاتی منصوبوں اورعملی کارکردگی کی سیاست کو ووٹ دیاہے-انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں اورعوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے وزیراعلی پنجاب پوری ذمہ داری اداکررہی ہیں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان کی گھٹیا گفتگو پی ٹی آئی اور ان کی قیادت کے کردار اور خواتین کے خلاف بدبودار زبان درازی کی قابل نفرت روایت کے مطابق ہے، بدقسمتی سے خیبر پختون خوا پر وہ عناصر مسلط ہیں جو ماوں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت کرنے والے غیور پختونوں کی روایات سے بھی آگاہ نہیں۔




