PTIکا 5اگست کو پشاور میں جلسہ ناکام ہو گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہر سندھو نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کا5اگست کوپشاور میں جلسہ ناکام ہوگاپنجاب میں ناکامی کی امیدپرمینار پاکستان کی بجائے پشاورمیں رکھاگیا ہے ۔ انکاکہناتھاکہ کے پی وزیر اعلیٰ کوعلم ہے کہ پنجاب میں نہ عوام باہرنکلیں گے نہ ارکان۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں عوام ان کی کارکردگی سے مطمئن ہیں وہ ہرسطح پر عوامی مشکلات کم کرنے اورانہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں متحرک ہیں۔ میاں نواز شریف کی پالیسی کے مطابق بے گھر خاندانوں کوبغیرسود کے قرض دیئے جارہے ہیں۔ عام لوگوں کے لئے گرین بسیں اور کسانوں کوگرین ٹریکٹر دیئے جارہے ہیں۔ تنقیدکرنے والے مریم نواز شریف کے ترقیاتی منصوبوں اوربنیادی سہولتوں کی فراہمی کی تقلید کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں