PTIہڑتال کی بجائے موقف پارلیمنٹ میں پیش کرے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کو تجویز دی ہے کہ8فروری کی پہیہ جام ہڑتال کا فیصلہ واپس لے کر اپنا موقف پار لیمنٹ یاعدالت میں پیش کرے ملک انتشار اور فسادات کے متحمل نہیں ہوسکتا۔پہیہ جام ہڑتال اور سٹر یٹ موومنٹ سے پھر 9مئی کے واقعا ت ہوسکتے ہیں اس سے پی ٹی آئی کے کارکن مشکل میں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے پی ٹی آئی کوباغ جناح میں جلسے کی اجازت دی تھی اس کے بعد جلسے کی وجہ سے کراچی میں تناو بڑھ گیا تھا۔ان کاکہناتھاکہ تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت ہے مگراسے سیاسی طریقے سے ہی کردارادا کرناچاہئے انتشاراورجلاگھیرا سے آ ج بھی کئی غریب ورکرز جیلوں میں سزابھگت رہے اور ان کے خاندان پریشان ہیں- سیاست میں جو اپوزیشن کاکردارہوتاہے پی ٹی آئی کو وہی کرنا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں