اسلام آباد (بیورو چیف)تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے سزا معطلی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیااس سلسلے میں لاہور ہائیکورٹ کے 28اپریل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کا 11اگست 2025کا فیصلہ معطل کیا جائے، جبکہ لاہور ہائیکورٹ کا 28 اپریل کا حکم بھی کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ انکا کوئی سابقہ فوجداری ریکار ڈ نہیں اور مقدمے میں انکا نام بعد میں شامل کیا گیا۔ درخوا ست کے مطابق پراسیکیوشن کا سارا مقد مہ زمان پار ک میں ہونیوالی ملاقاتوں اور مبینہ سازش پر مبنی ہے۔، جبکہ پراسیکیوشن کے دونوں گواہ سرکاری ملازمین ہیں۔درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہائیکورٹ اسی مقدمے میں نامزد دوسرے ملزم کی سزا معطل کر چکی ہے۔ اعجاز چوہدری کو اسی وقوعے پر سرور روڈ لاہور میں درج دوسرے مقدمے میں بھی سزا سنائی گئی، جبکہ ایک ہی وقوعے پر دو مقدمات میں کارروائی قانون کے خلاف ہے۔ درخواست لاہور کے تھانہ شادمان میں درج مقدمے میں سزا کے خلاف دائر کی گئی ہے۔




