فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ منصورآباد سب انسپکٹر توقیر گجر نے منشیات فروشو ں کیخلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے بدنام زمانہ دو بھائیوں سمیت 3منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی دو کلو سے زائد ہیروئن اور ایک کلو چرس برآمد کر لی اور ان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید برآمدگی کیلئے بازپرس شروع کر دی’ ایس ایچ او تھانہ منصورآباد نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا اور ایس ایچ او توقیر گجر نے اے ایس آئی فرزند علی کے ہمراہ قائداعظم پارک کے قریب چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالصمد خان کو قابو کر کے اس کے قبضہ سے 1140 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ اور مانانوالہ قبرستان کے قریب منشیات فروش ریاض ڈوگر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1200 گرام ہیروئن سمیت پکڑ لیا، جس نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے بھائی عمر دراز عرف دیا سے ہیروئن کمیشن پر فروخت کرتا ہے جس پر اس کے بھائی کی تلاش شروع کر دی۔ علاوہ ازیں منصورآباد پولیس نے ڈوگر چوک مانانوالہ کے قریب چھاپہ مار کر منشیات فروش عمر دراز عرف دیا کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1420 گرام چرس برآمد کر لی۔ بازپرس کرنے پر عمر دراز نے بتایا کہ وہ مشہور زمانہ منشیات فروش سنیل عرف سنی ڈوگر اور جاوید ڈوگر منشیات فروخت کرتا ہے جس پر منصورآباد پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے علاقہ کو منشیات سے پاک کر کے دم لینگے۔




