ٹھیکریوالہ (نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالہ نے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کر لی’ ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر تھانہ ٹھیکریوالہ کے ایس ایچ او شاہد اعوان نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف مقامات پر منشیات فروخت کرنے والے ملزم کے قبضہ سے 1500گرام ہیروئن جس کی مالیت تقریباً لاکھوں روپے بنتی ہے برآمد کر لی۔ پولیس نے ملزم علی اصغر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا اور مزید تفتیش شروع کر دی ۔سی پی او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں ،سپلائرز اور سہولت کاروں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔




