SHOمدینہ ٹاؤن نے سعید کالونی میں72لاکھ کی واردات کرنیوالے چور پکڑ لئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹائون ارسلان باری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے شہری کے گھر سے72لاکھ مالیت کے زیورات’ ملکی وغیر ملکی کرنسی اور قیمتی سامان چوری کرنیوالے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے طلائی زیورات برآمد کر لئے’ دیگر مسروقہ مال کی برآمد گی کیلئے تفتیش جاری ہے۔ تفصیل کے مطابق مدینہ ٹائون کے علاقہ سعید کالونی نمبر2 میں بلال احمد ڈوگر کے اہل خانہ کی عدم موجودگی میں 29ستمبر 2026ء کو نامعلوم چوروں نے گھر داخل ہو کر ڈریسنگ کا تالہ توڑ کر 18تولے طلائی زیورات’ 200 امریکی ڈالر اور ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی چوری کر لی۔ بلال ڈوگر گھر آئے تو تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور مذکورہ زیورات’ ملکی وغیر ملکی کرنسی غائب تھی۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ ایس ایچ او مدینہ ٹائون ارسلان باری نے ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے چوروں کو گرفتار کر کے طلائی زیورات برآمد کر لئے اور دیگر مال مسروقہ کی برآمدگی کیلئے بازپرس کا عمل جاری ہے۔ تاہم بلال ڈوگر نے واردات ٹریس کرنے پر فیصل آباد پولیس کی خدمات کو سراہا۔ سی پی او تنویر حسین نے بڑی واردات ٹریس کرنے پر ایس ایچ او اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں