فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے فرائض میں غفلت اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے الزام میں ایس ایچ او تھانہ سول لائن علی اکبر کو معطل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ ایس ایچ او نے شہری کو جھوٹے مقدمہ سے بچانے کی کوشش کی تو اسکو معطلی کا سامنا کرنا پڑا۔




