SHO کی200روپے جرمانے کی سزا معطل

لاہور (بیوروچیف) لاہور ہائیکورٹ نے ایس ایچ او کوٹ لکھپت پر عائد 200روپے جرمانے کی سزا معطل کر دی۔ لاہور کی انسدادِ منشیات عدالت نے ریکارڈ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او افضل رئوف کو 200 روپے کا جرمانے کی سزا دی تھی جسے لاہور ہائیکورٹ نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض معطل کردیا۔ عدالت نے اپیل پر ٹرائل کورٹ کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا اور مقدمے کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔عدالت نے ایس ایچ او افضل رئوف کی اپیل پر نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک معطل کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں