سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز’مزید4کھلاڑی شامل

لاہور (سپورٹس نیوز) سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ میں مزید 4کھلاڑیوں کو شامل کر لیا گیا۔عامر جمال، علی شبیر، ثاقب خان اور محمد طیب عارف کو پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ علی عثمان اور عبداللہ فضل کو ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔علی شبیر، ثاقب خان اور محمد طیب عارف کی پاکستان ٹیم میں پہلی دفعہ سلیکشن ہوئی ہے۔ علی، ثاقب اور طیب سری لنکا کے خلاف پریکٹس میچ میں پیٹرنز اسکواڈ کا حصہ تھے۔پاکستان اور سری لنکا کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 9نومبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا جبکہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 17نومبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں