شورکوٹ چھاؤنی (نامہ نگار) ایس پی پٹرولنگ انجم کمال کا چیک پوسٹ 312 کا دورہ ۔ پٹرولنگ پولیس312 چیک پوسٹ کے معائنہ کے سلسلہ میں ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد انجم کمال نے دورہ کیا اس موقع پر انہیں سلامی دی گئی۔ ڈی ایس پی پٹرولنگ آصف رحیم بٹ اور انچارج چیک پوسٹ محمد شبیر کوڈھن بھی موقع پر موجود تھے، ایس پی انجم کمال نے اسلحہ اور دیگر سہولیات کا معائنہ بھی کیا اور ریکارڈ چیک کیا اور مزید بہتری کیلئے ہدایات جاری کیں۔




