فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایس پی مرزا انجم کمال کی چناب کلب ممبر شپ معطل کردی گئی۔ ایس ایس پی مرزا انجم کمال کو شو کاز نوٹس جاری کردیا، انجم کمال پر چناب کلب میں چند روز قبل ہونے واقعے کی ویڈیو بنانے کا الزام ہے۔ ایس ایس پی انجم کمال اور انکی فیملی بشمول تینوں بیٹیوں سحر مرزا، علشبہ انجم اور جنت مرزا کے چناب کلب داخلے پر پابندی لگائی گئی۔




