ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارا ت میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ کے اجرا کے نظام میں اہم تبدیلی کا اعلان کر دیا گیا ہے، جسکے تحت 20جولائی سے نئی درخواستیں صرف ای پاسپورٹ کی کیٹیگری میں وصول کی جائیں گی۔ سفارتی مشن کے مطابق ابوظبی اور د بئی میں پاسپورٹ کے حصول کے لیے جمع کرائی جانیوالی تمام نئی درخوا ستیں صرف ای پاسپورٹ کے لیے قبول کی جائیں گی، جبکہ مشین ریڈایبل پاسپورٹ(MRP)کی نئی درخواستیں وصول نہیں کی جائیں گی۔مشن نے واضح کیا ہے کہ پہلے سے جاری شدہ مشین ریڈایبل پاسپورٹ اپنی مقررہ مدت تک مکمل طور پر موثر اور قابلِ استعما ل رہیں گے، اس لیے موجودہ پاسپورٹ رکھنے والو ں کو فوری طور پر کسی تبدیلی کی ضرورت نہیں ہوگی۔ مزید بتایا گیا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے آن لائن پاسپورٹ درخواست جمع کرانے کی سہولت بھی بدستور دستیاب رہے گی۔




