10

اسرائیل کی سحری کے وقت گھروں پر بمباری،71فلسطینی شہید

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں اسرائیل کی ہٹ دھرمی اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملوں میں شہادتوں کی تعداد71ہوگئی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے خان یونس میں کئی گھروں کو نشانہ بنایا۔جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ میں گزشتہ18مارچ سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 440سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 650سے زائد ہے۔ گزشتہ روز اسرائیلی فضائی حملوں میں 183بچے بھی شہید ہوئے تھے۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں 49ہزار 547افراد شہید اور ایک لاکھ 12ہزار 547افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں