17

بھارتی شاعر پاکستانی گلوکار معظم علی کی آواز کے گرویدہ ہو گئے

ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی معروف شاعر و نغمہ نگار جاوید اختر پاکستانی گلوکار معظم علی خان کی آواز کے گرویدہ ہو گئے۔جاوید اختر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے معظم علی خان سے رابطے کی خواہش کا اظہار اور درخواست کی ہے تاکہ وہ ان کے ساتھ کام کر سکیں۔جاوید اختر نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ابھی ابھی میں نے ایک جینٹل مین معظم صاحب کو یوٹیوب پر یہ نین ڈرے ڈرے گاتے ہوئے سنا ہے، براہِ کرم وہ مجھ سے رابطہ کریں، اگر وہ ہمارے لیے کچھ گانے گا سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں