پنجاب کی44جیلوں میں 176لیٹریسی سینٹرزقائم

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈے پر مثالی پیشرفت ہوئی جس کے تحت اب پنجاب کی جیلوں میں کوئی ان پڑھ نہیں رہے گا۔پنجاب کی تمام جیلوں میں تعلیم بالغاں پروگرام کا آغاز ہوگیا، چیئرمین ٹاسک فورس رانا منان خان اور سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا ڈسٹرکٹ جیل لاہور کا دورہ کیا۔ ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں اسیران کے لیے لٹریسی سینٹر کلاس رومز کا افتتاح ہوگیا، جہاں اساتذہ و طلبا سے ملاقات ہوئی۔اسپیشل سیکرٹری داخلہ زینب خان، آئی جی جیل میاں فاروق نذیر، ایڈیشنل سیکرٹری رومان بورانہ، ڈی جی پروبیش اینڈ پیرول شاہد اقبال، ڈی جی لٹریسی عاصم جاوید، ڈی آئی جی نوید رف، سپرنٹنڈنٹ ظہیر ورک و دیگر ہمراہ تھے۔پنجاب کی 44جیلوں میں 176لٹریسی سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں