بزدل دشمن بھارت نے گزشتہ دنوں سے پاکستان پر حملوں کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا جس کا بھرپور اور دندان شکن جواب دیکر پاک افواج نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نماز فجر ادا کر کے قرآن پاک کی سورة الصف کی تلاوت فرمائی اور بھارت کیخلاف کارروائی شروع کر دی گئی، اس سورة کی آیت نمبر4 میں کا ترجمہ ہے ”بے شک اﷲ ان لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اس کے راستے میں اس طرح صف بستہ ہو کر لڑتے ہیں گویا کہ وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں” مولائے کائنات شیرخدا حضرت علی المرتضیٰ کا لقب ”سیسہ پلائی دیوار” بھی تھا، اس لئے بھارت کیخلاف کارروائی کو ”آپریشن بنیان المرصوص” کا نام دیا گیا جو پاک فوج کا وہ معرکہ ثابت ہوا جس کے 48گھنٹوں میں نتائج سامنے آ گئے اور مکار دشمن بھارت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گیا۔ پاکستان نے بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا، ہمارے شاہینوں’ جوانمرد غازیوں اور ملک وملت کے بہادر جوانوں کو جو کامیابیاں وکامرانیاں حاصل ہوئیں اس سے پوری دنیا نے ہماری برتری کو تسلیم کر لیا ہے، ہم نے رات کی تاریکی سے فائدہ اٹھانے کی بجائے دن کے اجالے میں بھارت کی ٹھکائی کی، بھارت کی ایک درجن فوجی تنصیبات’ بیاس براہموس سٹوریج’ اڑی سپلائی ڈپو’ بریگیڈیئر کوارٹر جی ٹاپ’ سورت گڑھ اور آدم پور ائیرفیلڈ کو دھماکوں سے اڑا کر تباہ کر دیا، پاکستان کے سائبر حملے سے بھارت کے 70فیصد بجلی گرڈ ناکارہ ہو گئے جبکہ ڈیڑھ ارب ڈالر کا S400 سسٹم بھی تباہ کردیا گیا، رافیل بھارت کا غرور تھا جسے خاک میں ملا دیا گیا، ”آپریشن بنیان المرصوص” کے ذریعے بھارت کو بھاری نقصان پہنچا کر اسے دھول چٹا دی گئی، بھارت اپنی مزید تباہی وبربادی سے بچنے کیلئے جنگ بندی کی راہ پر آیا ہے جو درحقیقت پاکستان کی عظیم کامیابی ہے، پاک افواج نے بھارت کو دندان شکن جواب دیا، پاکستانی افواج اور پوری قوم ”سیسہ پلائی دیوار” بن گئی اور ازلی دشمن بھارت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گیا، پاک افواج نے دشمن کو جو سبق سکھایا اسے وہ بھول نہیں پائے گا، ہمارے شیر دل فوجی جوانوں نے ہندو مکار دشمن بھارت کو جو کاری زخم لگائے وہ انہیں چاٹتا رہے گا، ہم نے جو کرنا تھا کر دکھایا، بھارت سمیت پوری دنیا نے ہماری مہارت اور جرأت دیکھ لی، بزدل دشمن بھارت جو مرضی کر لے’ اس کے زخم بھرنے والے نہیں، ازلی دشمن بھارت کو اس کے گھر میں گھس کر دندان شکن جواب دینے والے شیرجوانوں کو پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے، اﷲ تعالیٰ کی نصرت ومدد اور روضہ رسول صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم پر کی جانیوالی دعائیں رنگ لائیں اور پاکستان کو کامرانی حاصل ہوئی ہے، یہ وہ عظیم کامیابی ہے جسے ہماری آنیوالی نسلیں بھی یاد رکھیں گی اور آئندہ سال سے پورے پاکستان میں 10مئی کو قومی دن ”یوم تشکر” کے طور پر منایا جائے گا، ہمیں ایک بار پھر مئی کے مہینے میں عظیم کامیابی ملی، 28مئی 1998ء کو وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے بھارتی ایٹمی دھماکوں کے جواب بھارتی غرور کو خاک میں ملایا اور پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا تھا اور اب 10مئی 2025ء کو ان کے بھائی وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیکر قوم کے دل جیت لئے ہیں، بھارت کے دانت کھٹے کرنے میں فیصل آباد کے سپوتوں کے شاندار کردار کو بھی ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، بھارت کی راجوڑی بیس کو تباہ کرنے والے قابل فخر سپوت پائلٹ کامران مسیح کا تعلق سمندری فیصل آباد سے ہے اور آزاد کشمیر میں ڈیوٹی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے ایس ایس جی کمانڈو عبدالرحمن بھی چک نمبر 540گ ب تاندلیانوالہ سے تعلق رکھتے ہیں، فیصل آباد کے ان شیرجوانوں نے جرأت وبہادری کی شاندار تاریخ رقم کی ہے، بھارت کی جارحیت اور اسے پاکستان کے دندان شکن جواب کے دوران فیصل آباد سمیت ملک بھر میں معمولات زندگی جاری رہے جو ہمارے زندہ دل قوم ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے، ہماری ایک للکار نے مکار دشمن بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا اور وہ دنیا سے صلح کروانے کی درخواستیں کرنے لگا اور اقوام عالم نے دیکھ لیا کہ
ہم کو مٹا سکے یہ زمانے میں دم نہیں
ہم سے زمانہ خود ہے، زمانے سے ہم نہیں
”آپریشن بنیان المرصوص” کی شاندار کامیابی نے سپہ سالار حافظ عاصم منیر کا نام تاریخ میں ہمیشہ کیلئے زندہ کرد یا ہے اور یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو گئی ہے کہ کپتان (سربراہ) خوف خدا رکھتا ہو، دلیر ہو، جرأت مند ہو تو اس کی ٹیم بے خوف ہو کر ہر محاذ پر ڈٹ جاتی ہے اور پھر جیت اس کا مقدر بنتی ہے، رب عظیم کی مدد شامل ہو تو دشمن کی طاقت کوئی معنی نہیں رکھتی، بے شک اﷲ رب العزت جسے چاہے عزت دے، ”آپریشن بنیان المرصوص” نام کی برکت سے اﷲ تعالیٰ کی مدد اور نصرت ہمارے شامل حال رہی اور ہم اپنے رب کے حضور سجدہ شکر ادا کرتے ہیں، جس نے اس عظیم فتح کو ہمارا نصیب بنایا، بے شک! مکار دشمن بھارت کو دندان شکن جواب دیکر پاک افواج سرخرو ہو گئی اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے۔
