بھارت کو شکست’آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز جیت لی

سڈنی (سپورٹس نیوز) آسٹریلیا نے پانچویں ٹیسٹ میچ میں بھارت کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔سڈنی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کی جانب سے دیے گئے 162رنز کے ہدف کو 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ 41رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ بیو ویبسٹر 39اور ٹریوس ہیڈ 34رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔بھارت کی جانب سے پراسدھ کرشنا نے 3اور محمد سراج نے ایک حاصل کی۔واضح رہے کہ بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 185اور دوسری اننگز میں 157رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی۔آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 181رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی۔ یاد رہے کہ 5میچز کی سیریز آسٹریلیا نے 1-3سے اپنے نام کی جبکہ سیریز کا ایک میچ ڈرا ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں