تمام ترقیاتی سکیموں کی مانیٹرنگ بلاتعطل جاری ہے

فیصل آباد(سٹاف رپوٹر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کی مانیٹرنگ کیلئے کوالٹی ایشورنس کمیٹی کے نمائندہ میجر شہزاد نے فیصل آباد کا دور کیا اور شہر بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کی سائٹس کا وزٹ کرتے ہوئے وہاں تعمیراتی کاموں کے معیار اور سکیموں کی پراگریس کا جائزہ لیا۔مینجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا کی نمائندگی ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ شعیب ضیا نے کی جبکہ ڈائریکٹر کنسٹرکشن سانول ملک، ڈائریکٹر ٹیکنیکل حیات رندھاوا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کوالٹی ایشورنس کمیٹی کے رکن میجر شہزاد نے واسا افسران کے ہمراہ اکبر چوک گلستان کالونی، گلشن حیات کالونی، گرین ٹاؤن اور چک نمبر 7میں آر سی سی سیوریج پائپ لائنز بچھانے کی سائٹس کا وزٹ کیا اور وہاں پر استعمال ہونے والے پائپس اور دیگر میٹریل کی کوالٹی کو چیک کیا اور اسے تسلی بخش قرار دیا۔ مینجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری اور بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے شہر کے مختلف مقامات پر سکیموں پر کام تیزی سے جاری ہیں جنہیں مقرر کردہ ٹائم فریم کے مطابق مکمل کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ترقیاتی سکیموں کی مانیٹرنگ بلا تعطل جاری ہے جس کا مقصد کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں اور فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بنانا ہے۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کی تکمیل سے شہریوں کو سیوریج مسائل سے نجات اور بہت سی نئی آبادیوں کو سیوریج کی معیاری سہولیات دستیاب ہونگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں