فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہریوں کو پولیس اور ٹریفک لائسنسنگ کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کی موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ (پنک وین اور بلیو وین)نے ماہ اکتوبر 2026 کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتیہوئے پورے پنجاب میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔تفصیلات کے مطابق ماہ اکتوبر کے دوران پنک وین اور بلیو وین کے ذریعے مجموعی طور پر 11,570 شہریوں کو سہولیات فراہم کی گئیں، جن میں 4,684 شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس سے متعلقہ سہولیات جبکہ 6,886 شہریوں نے تھانے سے متعلقہ پولیس سہولیات سے استفادہ کیا۔موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ کے ذریعے شہریوں کو پولیس اور ٹریفک لائسنسنگ سے متعلقہ مختلف سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا رہی ہیں، جس سے شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے کی زحمت سے نجات مل رہی ہے۔چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد ناصر جاوید رانا نے اس شاندار کارکردگی پر متعلقہ افسران و اہلکاروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بہترین اور بروقت سہولیات کی فراہمی سٹی ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوام کو پولیس اور ٹریفک لائسنسنگ کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔




