شوبز کی دنیا میں میرے زیادہ دوست نہیں ہیں،حاجرہ امین

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ حاجرہ یامین نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں ان کے زیادہ دوست نہیں لیکن جو ان کے دوست ہیں، انہیں وہ کبھی خود سے دور ہونے نہیں دیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں انہوں نے ان ہی لوگوں کو اپنا دوست بنا رکھا ہوا ہے جنہوں نے مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا اور اب وہ کسی بھی صورت میں انہیں خود سے دور جانے نہیں دیں گی۔ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ انڈسٹری میں کسی بھی ہدایت کار یا پروڈیوسر کے مطالبات کو نہ ماننے سے نقصان بھی ہوسکتا ہے اور انہیں بھی منع کرنے پر نقصان اٹھانا پڑا۔ان کے انکار پر انہیں کاسٹ کئے جانے پر پابندی عائد کی گئی اور انہیں ایک طرف سے چار سے پانچ سال تک کوئی کام نہیں ملا، کیوں کہ انہوں نے ان کے مطالبات ماننے سے انکار کردیا تھا۔ پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے مستقبل میں خاندان بنانے اور شوہر سے متعلق بھی بات کی اور کہا کہ اب وہ کسی بھی مرد کو دیکھتی ہیں تو ان کے ذہن میں سب سے پہلا خیال یہی آتا ہے کہ مذکورہ شخص ان کے بچوں کے والد کے طور پر کیسے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں