شوہر کا بیوی پر وحشیانہ تشدد۔ زہر دیکر مارنے کی کوشش

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مدینہ ٹائون کے علاقہ حسن پورہ میں شقی القلب شوہر کا اہلیہ کو کمرہ میں بند کر کے وحشیانہ تشدد’ زہریلی اشیاء کھلا کر مارنے کی کوشش۔ تفصیل کے مطابق حسن پورہ کی رہائشی ام عمارہ نے بتایا کہ اسکی شادی عطاء المحسن سے ہوئی اور وہ کافی عرصہ سے اس پر شک کرتا اور بلاوجہ تشدد کرتا رہتا تھا اور گھر بچانے کیلئے خاوند کی سختیاں برداشت کرتے ہوئے خاموش رہی۔ تاہم گزشتہ روز شوہر نے کمرہ میں بند کر کے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا اور زہریلی چیز کھلا کر اسکو مارنے کی کوشش کی۔ حالت غیر ہونے پر بھائیوں کو صورتحال سے آگاہ کیا تو اُنہوں نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچایا، جس پر پولیس کو اطلاع کی تو مدینہ ٹائون پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے شوہر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں