جڑانوالہ (نامہ نگار) انچارج پاسپورٹ دفتر جڑانوالہ رانا ندیم کا کہنا ہے کہ شہریوں کو نئے پاسپو ر ٹ کی جلد فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی اور ڈائریکٹر زونل ہیڈ خالد عباس کی ہدایت پر درخواست گزاروں کا پاسپورٹ حصول کیلئے اب مہینو ں کا انتظار ختم ہو چکا ہے نارمل پا سپو ر ٹ ڈیلیوری کے منتظر شہریوں کیلئے 20 دنوں میں پاسپورٹ کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ رانا ندیم کا مزید کہنا تھا کہ کافی عرصے سے نارمل پاسپورٹ حصول کی فراہمی مہینوں بعد کی جا رہی تھی مگر اب مقررہ 20دن میں پاسپورٹ فراہمی نئی پرنٹنگ مشینوں کی تنصیب سے ممکن ہوئی ہے عوام الناس کو اب کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا پاسپورٹ کی فراہمی 10سے 20دنوں میں کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی اور ڈائریکٹر زونل ہیڈ خالد عباس کی خصوصی ہدایات ہے کہ عوام کو پاسپورٹ کی فراہمی کیلئے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی پاسپورٹ بنانے والے افراد کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں شہری کسی بھی قسم کی شکایات کے لیے براہ راست میرے دفتر تشریف لائیں۔




