فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ بلدیاتی ہوں یاعام انتخابا ت کارکنوں کوعزت دیئے بغیر کامیابی ممکن نہیں کارکنوں کی عزت ہوگی تو ووٹ کی بھی عزت اورپارٹی بھی مضبوط ہوگی۔شکست کے باوجود ہربارایک ہی خاندان کوجماعت کا ٹکٹ تاہم کامیابی کے بعد کارکنو ں کونظرانداز کرکے سرکاری محکموں میں عہدے بھی انہی کودیئے جاتے ہیں لوکل قیادت کے ایسے ذاتی مفادات کی وجہ سے پارٹی کانقصان ہو چکاہے-کام کرنے والے کارکن کی کوئی عزت نہیں-عوام اورکارکنوں کی حمایت سے محروم امیدواروں کی بجائے پارٹی کے وفادارمخلص کارکنوں کوترجیح دینے کی ضرورت ہے-جاری بیان میں ان کاکہناتھاکہ انہوں نے سیاست کو بزنس نہیں بنایا ابتداسے کرکنوں اورعوام کی خدمت کوترجیح دی ہے پارٹی قائد میاں نواز شریف نے 2بار ٹکٹ دیاجس پراللہ کی مہربانی اور محنت سے کامیابی ملی-انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کوعام لوگوں اورپارٹی کارکنوں کے ساتھ رابطہ اوران کی مشکلات کم کرنے کے لیے اپناکرداراداکرناچاہئے-




