ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرکا دورہ ایف آئی سی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خالدہ رفیق نے فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا اچانک دورہ کیا اور میڈیکل سوشل آفس کی مجموعی کارکردگی کاجائزہ لیا۔ میڈیکل سوشل آفیسر آسیہ فقیر حسین نے بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے انتظامی ومالیاتی امور کا معائنہ اور شفافیت کو سراہا۔ انہوں نے ہارٹ سیور فائونڈیشن کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ فلاحی اقدامات کا تسلسل سے انعقاد احسن اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ اچانک دورہ کا مقصد تمام تر امور کی جانچ پڑتال تھا۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کی کارکردگی کا گراف بلند کرنا مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل سوشل آفیسر ماتحت عملہ کی پراگریس پر نظر رکھیں اور اپنے شعبہ سے متعلقہ شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات جاری رہنے چاہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں