26

ضلعی انتظامیہ چنیوٹ کے زیر اہتمام الفتح ریلی

چنیوٹ(نامہ نگار)پاک فوج کے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پرضلعی انتظامیہ چنیوٹ کے زیراہتمام الفتح ریلی نکالی گئی۔سارا چنیوٹ پاک فوج کا شکریہ اداکرنے سٹرکوں پر نکل آیا اور افواج پاکستان کو بھارتی جارحیت کا صبر وتحمل مگر دلیرانہ اور بھرپور جواب دینے پر زبردست انداز نیں خراج تحسین پیش کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا عمر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل طلحہ سعید نے بڑی ریلی کی قیادت کی۔میونسپل کمیٹی سے شروع ہونیوالی ریلی ختم نبوت چوک پہنچ کر اختتام پذ یر ہوئی۔ اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ،چیف آفیسرز، ایجوکیشن، ہائی ویز،ہیلتھ سمیت تمام ضلعی سربراہان اور ملازمین نے شرکت کی۔ریلی میں ضلعی صدرانجمن تاجراں حاجی محمد جمیل فخری،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مہر مقصود ہرل،صحافی برادری بھی شریک ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں