فرقہ واریت ملکی ترقی کے لئے زہر قاتل ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن کارپوریشن فیصل آبادمیاں ضیاء ا لر حمان نے کہا ہے کہ فرقہ واریت یا شدت پسندی سیاسی ہو یا مذہبی ملکی ترقی کے لئے زہر قاتل ہے، تمام مکاتب فکر کے علما ء اور سیاستدانوں کو عوام کی خدمت اورملکی سلامتی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،خاص طور پر علما ء کوملک میں نفاذ اسلام کے لئے اپنی جہدوجہد کوتیز کرنا ہوگا،پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں رنگ لا ئیں گی اور ملک میں امن کی فضا قائم ہوگی۔انہوں نے مزید کہاکہ فلسطین کے علاقوں پر امریکہ اور اسرائیل کے ناپاک عزائم جلد خاک آلودہ ہو کر رہیں گے ،اسرائیل مجاہدین کے ہاتھوں ذلت سے دوچار ہے اور ہوتا رہے گا ،امریکی صدر ٹرمپ کے بیانات فرعونیت ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں