فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے فیصل آباد سمیت 10ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردئیے۔تبدیل ہونیوالوں میں ایس ڈی پی او تاندلیانوالہ سید آصف علی گیلانی کو سنٹرل پولیس آفس لاہور اور تقرری کے منتظر عابد جاوید کو ایس ڈی پی او18ہزاری جھنگ تعینات کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔




