فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا’آج پھر مزید 97 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہوگئے، درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے ۔ جبکہ اوباش افراد نے نوکری کا جھانسہ دیکر دوشیزہ کو بے آبرو کردیا دو کم سن بہنوں سمیت چار لڑکیوں اور5نوجوانوں کو اغواء کرلیا،پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔تفصیل کے مطابق مدینہ ٹائون کی سدرہ نے بتایا کہ اوباش ملزم عثمان شہزاد نے نوکری کا جھانسہ دیکرگھر بلا کر ہوس کا نشانہ بنایا ،تھانہ صدر کے علاقہ سیٹلائٹ ٹائون کا آمنہ بی بی کا کہنا ہے کہ اسکی10سالہ بیٹی فاطمہ اور 2سالہ میرب گھر کے باہر کھیل رہی تھی نامعلوم نے اغواء کرلیا۔ سمن آباد کے علاقہ مجاہد آبادکی بشریٰ بی بی نے بتایا کہ اسکی جواں سالہ بیٹی(ش) کو نامعلوم اور تاندلیانوالہ کے علاقہ409گ۔ب کے ناصر علی کی بیٹی(س) کو اوباش ملزمان خرم شہزاد نے اغواء کرلیا۔غلام محمد آباد کے علاقہ مراد آباد کے اشرف کا22سالہ بیٹا رئیس اشرف،فیکٹری ایریا کے علاقہ ایوب کالونی کے رہائشی سموئیل سنی کا بھتیجا ایوب،امین پور بنگلہ کے حسن خان کا بیٹا،جڑانوالہ ڈیفنس ویو کالونی کے طارق کا بیٹا اور564گ۔ب کے نواز خان کا جواں سالہ بیٹا ولی نواز خان گھر سے کام پر گئے واپس نہ آئے پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ لاری اڈا کے باہر فیضا ن سے جھپٹا مار کر فون،بھوآنہ بازار کے قریب آفتاب سے50ہزار،لطیف پارک کے حسن کی اہلیہ سے زیورات چھین لیے،گلبرگ روڈ پر احتشام سے19ہزار و فون،بغدادی مسجد کے قریب حارث سے 60ہزار و فون،لیاقت آباد کے سعید کی دکان سے50ہزار کا کپڑا،نڑوالا روڈ چوک میں خدیجہ سے جھپٹا مار کر پرس،گرونانک پورہ کے عابد بٹ سے18ہزار و فون،کمال آباد کے عبدالکریم کی دکان کا صفایا کردیا گیا،رشید آباد کے وسیم سے2لاکھ 15ہزار،کشمیر روڈ پر ارسلان سے57ہزار و فون،کلیم شہید کالونی کے وہاب سے94ہزار چھین لیے۔محلہ مصطفی ااباد کے سعید سے نقدی و فون،ملت روڈ پر ذیشان کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چور لے گئے،نور پورہ کے طاہر سے نقدی و فون،نشاط آباد سکول کے قریب اشفاق سے2لاکھ 10ہزار و فون،سخی سرور آباد کے سفیان سے4ہزار و فون،ٹی وی بوسٹر روڈ پر حسن سے15ہزار ،119ج۔ب کے زوہیب سے14ہزار و فون،16ج۔ب کے شہباز سے52ہزار و فون،واپڈا سٹی کے قریب مجاہد سے26ہزار و فون،سمال اسٹیٹ کے قریب شہباز سے جھپٹا مار کر فون،گٹ والا روڈ پر شاہد سے4ہزارو فون،گٹ والا پارک کے قریب محسن سے13ہزار و فون،فاطمہ جناح روڈ پر رضوان سے2لاکھ،ناظم آباد کے زاہدحمید سے34ہزار و طلائی انگوٹھی،حسیب شہید کالونی کے ناصر سے ڈیڑھ لاکھ،جنید چوک کے سجاد کی دکان سے ویلڈنگ پلانٹ چوری،سمندری روڈ پر عمر فاروق سے موٹرسائیکل،مدنی کنڈا کے قریب تبریز سے 20ہزار و فون،الشفاء ہسپتال کے قریب سعید سے29ہازر و فون،جھنگ روڈ پر نعیم سے35ہزار،جہانگیر موڑ پر الطاف سے10ہزار و فون،275ج۔ب کے طارق سے30ہزار،منظور کالونی گلی نمبر36کے عابد سے موٹرسائیکل،شیخاں والا پھاٹک کے قریب یاسین سے نقدی و فون،ستارہ کالونی کے ناصر سے نقدی وفون،247ر۔ب کے فیصل کے گھر سے6بکرے،245ر۔ب وقاص کے ڈیرہ سے سامان چوری،67ج۔ب کے فیض سے35ہزار، و فون،سدھار کے غلام محبوب کے گھر صفایا کردیا گیا۔لاہور موڑ پر جھپٹا مار کر عامر سے فون،239گ۔ب کے جابر علی سے18سو روپے و فون،محلہ سدھو پورہ جڑنوالہ کے عامر سے80ہزارو فون، 99گ۔ب کے ظفر علی سے دولاکھ ،73گ۔ب کے ثوبان سے55ہزار و فون،363گ۔ب کے اقبال کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری۔571گ۔ب کے نصیر احمد سے اڑھائی لاکھ،266کے علی حسن سے دوہزار،200ر۔ب کے بلال سے88ہزار،107ر۔ب کے تابش سے 7ہزار،68ر۔ب کے عمران سے موٹرسائیکل،411گ۔ کے نذیر سے15ہار،397گ۔ب کے پرویز کے ڈیرے سے مویشی،396گ۔ب کے اللہ دتہ کی حویلی سے مویشی،قصبہ تاندلیانوالہ کے علی حیدر کے گھرسے لاکھوں کے زیورات نقدی و سامان لوٹ لیا،مشتاق چوک سے شہزاد احمد سے نقدی و فون،457گ۔ب کے عمر فاروق کے ڈیرہ سے مویشی،203گ۔ب کے مجاہد حسین کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چور لے گئے،43گ۔ب کے ریاست علی کے ڈیرہ سے مویشی چور لے گئے دیگر وارداتوں میں بھی سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہوگئے،پولیس ڈاکوئوں کا سراغ نہ لگا سکی۔علاوہ ازیں نیو سولائن سے فقیر حسین،پٹھان والا کے شہزاد،گلبرگ روڈ پر شہزاد اسلم،نڑوالا روڈ کے عرفان حیدر،آئیڈیل بیکری گلبرگ سے مقصود،گرونانک پورہ کے ندیم،رشید آباد کے دولت علی،محلہ عثمان غنی کے عمران،اتوار بازار رضا آباد سے طیب حسین،باغبان پورہ کے عبدالجبار،قائداعظم پارک سے عقیل،منصورآباد کے آفتاب انجم،جھمرہ روڈ پر ندیم مسیح،جھال چوک میں عامر شہزاد،امین پور بنگلہ کے ہدایت علی،شکیل مارکی کے باہر سے امین،نثار کالونی کے علی حسن،67ج۔ب کے اسماعیل،امام بارگاہ جڑانوالہ کے گلزار،کانچی بازار جڑانوالہ سے سلیم اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے،پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔
