فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) صدرانجمن تاجران کلاتھ مرچنٹس امین پور بازارو سابق ممبر ایگزیکٹو FCCI رانا اکرام اللہ نے ایک عرصہ سے محصو ر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ اور عالمی قوتوں کو بھارت پردبائوبڑھانا ہوگا کہ وہUN کی قرار دادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کوحل کرے جب تک ایسا نہیں کیا جاتا جنوبی ایشیاء میںمستقل اور پائیدار امن کا قیام نا ممکن ہے ۔ رانا اکرام اللہ نے کشمیری مسلمانوں کے جذبہ حریت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام حق خودار ا د یت کے حصول کیلئے مظالم برداشت کررہے ہیں ۔ غاصبانہ قبضہ کے ذریعے کشمیری عوام کو حق خودارادیت سے محروم رکھناانسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔




