فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گلبرگ کے علاقہ پروین میرج ہال کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو لہو لہان کردیا’مضروب کو ہسپتال پہنچا دیا گیا’بتایا جاتا ہے کہ افغان آباد کا رہائشی اعجاز موٹرسائیکل پر جارہا تھا جب وہ پروین میرج ہال کے قریب پہنچا تو اسکو نامعلوم ملزمان نے گولی ماردی۔




