فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) افغان آباد بکرمنڈی روڈ پر باریان والا کوارٹرز کے قریب کپڑے کے گودام میں آتشزدگی’ لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا وقیمتی سامان جل کر راکھ ہو گیا، ریسکیو1122 کی ٹیموں نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ بکرمنڈی روڈ پر کپڑے کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور دھوئیں کے بادل آسمان سے باتیں کرنے لگے، علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔ تاہم اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیوں اور فائر فائٹرز نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ اسی دوران لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ بن گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔




