کراچی ( بیو رو چیف )بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ جسم میں جوڑوں کو لچکدار رکھنے والا مادہ کم ہونے لگتا ہے جس سے جوڑ اکڑ جاتے ہیں اور درد و سوزش کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔طبی ماہرین نے جوڑوں کو صحت مند رکھنے کے لیے 6 اہم تجاویز دی ہیں۔ روزانہ چہل قدمی، تیراکی یا سائیکل چلانا جوڑوں میں چکناہٹ بڑھاتا ہے، ہفتے میں کم از کم 150 منٹ ورزش مفید ثابت ہوتی ہے۔زیادہ وزن گھٹنوں اور کولہوں پر دبا بڑھاتا ہے اور کارکردگی کو متاثر کرتا ہے، اس لیے متوازن غذا کے ذریعے وزن کم رکھنا ضروری ہے۔جوڑوں کی روانی کے لیے پانی بنیادی کردار ادا کرتا ہے اس لیے دن بھر مناسب مقدار میں پانی پینا ضروری ہے۔مچھلی، اخروٹ اور السی کے بیج جسم میں سوزش کے محرکات کو کم کرتے ہیں اور جوڑوں کو لچکدار رہنے میں مدد دیتے ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اچانک ورزش شروع نہیں کرنی چاہیے، اس سے پٹھوں کے متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے، ہلکی اسٹریچنگ (انگڑائیاں لینا اور پٹھوں کو کھینچنا) اور جسم میں حرارت پیداکرنے والی ورزشیں جوڑوں کو حرکت کے لیے تیار کرتی ہیں۔صحیح انداز میں بیٹھنا اور کھڑا ہونا جوڑوں پر غیر ضروری دبا ؤکم کرتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سادہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے بڑھتی عمر میں بھی جوڑوں کو صحت مند اور متحرک رکھا جا سکتا ہے۔




