فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) میاں قاسم علی مرحوم اور ان کے والدین و امت محمدیہ کے ایصال ثواب کے لیے ختم شریف و محفل پاک مورخہ5جنوری بروز اتوار ہجویری گارڈن بھٹہ سٹاپ مانانوالہ میں اہتمام کیا گیا ہے ۔ دوپہر 11بجے محفل پاک کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا جائے گا،نعت خواں حضرات بارگاہ رسالت میں ہدیہ عقیدت پیش کریں گے۔ پیر طریقت رہبرشریعت حضرت علامہ مولانا مفتی سید محمد سعید الحسن شاہ چیئرمین نورالہدی فانڈیشن پاکستان خصوصی خطاب فرمائیں گے ۔میاں ہاشم اقبال،عمرعباس،اسد عباس،افنان قاسم،ریحان قاسم،سفیان قاسم کی طرف سے عزیز و اقارب ، دوست احباب وعقیدت مندوں اور اہالیانِ علاقہ کو شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے ۔ محفل پاک میں شرکت فرما کر فیضان سعیدی و ثواب دارین حاصل کریں




