جڑانوالہ(نامہ نگار) اسلامک لائرز گروپ کے حمایت یافتہ نومنتخب صدر و جنرل سیکرٹری اور عہدیداران نے شاندار کامیابی پر یوم تشکر منایا،نومنتخب کابینہ نے وکلا برادری کا شکریہ ادا کیا،تفصیلات کے مطابق بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات سال26-2025میں اسلامک لائرز گروپ کے حمایت یافتہ نومنتخب صدر چوہدری عرفان افضال ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری فضل عباس بلوچ ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدر ملک اکبر تبسم ایڈووکیٹ،نائب صدر ملک عامر شہزاد کھو کھر ایڈووکیٹ،جوائنٹ سیکرٹری میاں محسن منظور ایڈووکیٹ،فنانس سیکرٹری ظہر عباس ہنجرا ایڈووکیٹ، اڈیٹر رانا ارقم شہباز ایڈووکیٹ، لائبریری سیکرٹری میڈم شلکیہ سلیم ایڈووکیٹ اور نومنتخب ہونیوالے 20 ایگزیکٹو ممبران اور ساتھی وکلا نے شاندار کامیابی پر یوم تشکر منایا نومنتخب صدر چوہدری عرفان افضال ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری فضل عباس بلوچ ایڈووکیٹ و دیگر عہدیداروں نے وکلا برادری کا شکریہ ادا کیا صدر چوہدری عرفان افضال ایڈووکیٹ و جنرل سیکرٹری فضل عباس بلوچ ایڈووکیٹ نے کہا کہ تمام وکلا برادری کو ساتھ لیکر چلیں گے وکلا برادری کیساتھ کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کریں گے وکلا برادری کو درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کروایا جائے گا وکلا انصاف کی فراہمی اور آئین و قانون کی بالادستی قائم کرنے کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں سالانہ انتخابات میں شاندار کامیابی پر وکلا نے نومنتخب صدر جنرل سیکرٹری و دیگر عہدیداروں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔




