ا نسداد پولیس مہم کے دوران والدین بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلوائیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر میلہ نے کہا کہ پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں تاکہ ان کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 13تا 16اپریل تک جاری رہنے والی اس مہم کے دوران 4لاکھ 33 ہزار 838بچوں کو پولیو سے بچاوکے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مہم میں مجموعی طور پر 2071ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں 1916موبائل، 106فکسڈ اور 49ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں، جبکہ 355 ایریا انچارجز نگرانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ باہمی تعاون سے مہم کو کامیاب بنائیں اور فیلڈ میں موثر نگرانی کو یقینی بناتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت رپورٹ جمع کروائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں