صفدرآباد(نامہ نگار)حکومتی احکامات کے باوجود صفدرآباد کے گلی محلوں میںدکانیںرات آٹھ بجے کے بعد بھی دیر تک کھلی رہتی ہیں،پیرا فورس اور اسسٹنٹ کمشنر گلیوں میں جانے کی تکلیف ہی گوارا نہیں کرتے جس سے گلیوں کے دکانداروں کے حوصلے بڑھ چکے ہیں اور وہ قانون کی کئی پرواہ نہیں کرتے۔کئی شہریوں نے نمائندہ ڈیلی بزنس رپورٹ کو بتایا کہ شہر کے بازاروں میں تو دکانیں رات آٹھ بجے بند ہو جاتی ہیں لیکن گلیوں میں تمام کی تمام دکانیں رات کو دیر تک کھلی رہتی ہیں کیا ان پر حکومتی احکامات کا اطلاق نہیںہوتا ؟کیا یہ دکانیں پاکستان کے علاقے میں نہیں؟اسسٹنٹ کمشنر صفدرآباد اور دیگر حکومتی مشینری خاموش کیوں ہے،شہری پوچھتے ہیںکہیں بھتہ سسٹم تو نہیں چل رہا ؟ڈپتی کمشنر شیخوپورہ فوری نوٹس لیں اور شہر بھر کی تمام دکانین بازاروں میں ہوں یا گلیوں میں سب کی سب رات آٹھ بجے بند کروائی جائیں۔دوہرا قانون نہ رکھا جائے۔




