10

ویٹرنری ڈاکٹر نے چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں بدبو دار مضر صحت گوشت پکڑ لیا

گوجرہ(نامہ نگار)ویٹر نری ڈاکٹر نے چھاپہ مار کربھاری مقدارمیں بدبو دارمضر صحت گوشت پکڑلیا۔ڈاکٹرظفر اقبال ویٹر نری آفیسر سپرنٹنڈ نٹ سلاٹر ہائوس گوجرہ نے دوران چیکنگ سبزی منڈی روڈ گوجرہ کے قصاب محمد شہزادکی دکان پر چھاپہ مار کرچیکنگ کی تودکان میں موجود گوشت سے بد بو آرہی تھی جومضر صحت پایا گیا۔آفیسر نے11کلو گوشت اپنے قبضہ میں لے کر تحریر طور پر تھانہ سٹی پولیس کو آگاہ کیا جنہوں نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ضابطہ کی کارروائی شروع کر دی۔جبکہ برآمد ہو نیوالے گوشت کو تلف کر دیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں