ٹوبہ میں ڈاکوئوں کے گروہوں نے ”اَت ” مچا دی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) تھانہ سٹی کی حدود محلہ نورپارک گلی نمبر 5میں مسلح ڈاکوئوں نے رات متعدد گھروں کا صفایا کر دیا، ڈاکوئوں نے پہلے نرسنگ ہاسٹل میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکے، وہاں رہائش پذیر سٹاف نے پولیس کو کال کی، پولیس جائے واردات پر پہنچی تو ڈاکو وہاں سے فرار ہو گئے، پولیس کے جانے کے بعد ڈاکو پہلے ایک گھر میں داخل ہوئے، دوران واردات تقریباً 7تولے زیور اور 4سے 5لاکھ روپے کیش لوٹ لیا، متاثرہ فیملی نے عمرے کے لیے روانہ ہونا تھا، اسکے بعد ڈاکوئوں نے دوسرے گھر میں داخل ہو کر وہاں سے 40سے 45ہزار روپے کیش لوٹ لیے، دوران واردات گلی میں گزرتے پیزا ڈیلیوری بوائے پر تشدد کرتے ہوئے اس سے بھی نقدی چھین لی، ڈاکو گلی میں موجود حاجی فضل کریم کے سیکورٹی گارڈ سے لائسنسی پسٹل بھی چھین کر لے گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق مسلح ڈاکوئوں کی تعداد 8تھی، واردات کے بعد محلے میں خوف وہراس پھیل گیا، شہریوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں