صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے معرکہ حق میں مادر وطن کیلئے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے افواج پاکستان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع وسلامتی سے غافل نہیں ملکی سلامتی کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر پوری قوم پاک فوج اور پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے، پاکستانی قوم اور مسلح افواج بھارتی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی رہیں ہماری بہادر افواج نے قوم اور ملکی سالمیت کا کامیابی سے دفاع کیا آپریشن بنیان المرصوص سے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا بھارتی جارحیت نے پاکستانی قوم کو مزید متحد اور مضبوط کر دیا ملکی سلامتی وخود مختاری پر ہونے والے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دیں گے وزیراعظم شہباز شریف نے معرکہ حق کے شہداء کو خراج عقیدت جبکہ ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے نہ صرف ملک کا بھرپور دفاع کیا بلکہ پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کے بہادر افسروں وجوانوں نے وطن کی حفاظت کا اپنی قوم سے کیا ہوا عہد پورا کیا قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی وزیراعظم نے کہا ہم شہدائے وطن کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے اور ان کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے وزیراعظم نے کہا آپریشن بنیان المرصوص نے بھارت کو بھرپور جواب دیا اور دشمن کو واضح کر دیا کہ خطے میں موجود دوسرے ممالک کی سالمیت اور خود مختاری کا احترام کرنا ہو گا، معرکہ حق میں افواج پاکستان نے بھارت کی عددی برتری کی خوش فہمی اور غرور خاک میں ملا دیا، انہوں نے کہا کہ ہم پُرامن قوم ہیں مگر کسی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں۔ علاوہ ازیں پاکستان نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی حفاظت کریں گے بھارت غلط فہمی میں نہ رہے جارحیت کی تو فیصلہ کن جواب دیں گے پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے بیان کو اشتعال انگیز اور جھوٹ پر مبنی قرار دیکر مسترد کرد یا’ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنگ بندی کئی دوست ممالک کی سفارتی کوششوں سے ممکن ہو گی’ پاکستان کو مایوسی’ شکست خوردگی کا شکار دینا صریحاً جھوٹ ہے پاکستان اپنے پانی کے حقوق کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گا ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پہلگام حملے کا الزام بغیر کسی ٹھوس شواہدکے پاکستان پر ڈالنا بھارتی سازشی روش کا تسلسل ہے تاکہ فوجی مہم جوئی کو جواز دیا جا سکے، داخلی سیاسی مقاصد حاصل کئے جا سکیں، اقلیوں کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت انگیزی اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹائی جا سکے ایک مصنوعی بیرونی خطرے کا ڈھونگ رچایا جا سکے ترجمان نے کہا کہ بھارت اپنی کارروائیوں اور عورتوں وبچوں سمیت معصوم شہریوں کے قتل کو نارمل قرار دیکر خطے کے امن کو دائمی خطرے میں ڈال رہا ہے پاکستان اس گمراہ کن سوچ کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے نارمل یہی ہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور عالمی قوانین کا احترام کیا جائے جیسا کہ پاکستان نے اپنی خود مختاری’ علاقائی سالمیت اور عوام کے تحفظ کیلئے بھرپور انداز میں ثابت کیا،، بلاشبہ پاکستان نے بھارت کو اسکی جارحیت کے جواب میں جو سبق سکھایا ہے اس کا مقصد دشمن پر واضح کرنا تھا کہ پاکستان اپنے دفاع وسلامتی سے غافل نہیں علاقائی امن کیلئے اگر بھارت آگے بڑھے گا تو پاکستان بھی اپنا کردار ادا کرے گا اگر بھارت نے پھر کوئی مکاری اور عیاری دکھائی تو ہندو بنیئے کو وہ مار ماریں گے کہ وہ مدتوں یاد رکھے گا۔




