امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں جاری تعطل کے بعد اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پاکستان نے مذاکرات کے سلسلے میں عالمی سطح پر رابطے کئے ہیں نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے گزشتہ روز روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اس دوران ایران’ امریکہ مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا ایران کے سرکاری ٹی وی نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطے کئے ہیں،، ایران امریکہ جنگ بندی کے بعد دونوں فریقین میں مذاکرات کے دوسرے دور کی کوشش کی جا رہی ہیں امید ہے کہ مذاکرات کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے،، عالمی سیاست اس وقت ایک ایسے نازک موڑ پر کھڑی ہے جہاں ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے امن’ معیشت اور توانائی کے نظام کو ہلا کر رکھ چکی ہے حالیہ دنوں میں آنے والی تازہ رپورٹس اور دنیا بھر کے حالات اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ایران امریکہ تنازعہ محض ایک علاقائی کشمکش نہیں بلکہ ایک مکمل جیوپولیٹیکل بحران بن چکا ہے جس میں پاکستان بالخصوص فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک اہم سفارتی کردار ادا کر رہے ہیں ایران امریکہ میں کشیدگی کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کر دیا جس پر امریکہ تلملا اُٹھا اور اس نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کر کے اس کشیدگی کو مزید بڑھایا ہے اور اس وقت آبنائے ہرمز مکمل طور پر عسکری تنائو کا مرکز بن چکی ہے ان تمام کشیدہ حالات کے باوجود ایک اہم پہلو یہ ہے کہ جنگ کے ساتھ ساتھ سفارتی کوشش بھی جاری ہیں اور یہاں پاکستان کا کردار نمایاں ہو کر سامنے آیا فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کی ایک بھرپور کوشش شروع کی ہے صدر ٹرمپ نے تو باقاعدہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعریف کی ہے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سیاسی قیادت کے ساتھ ملکر ایران امریکہ جنگ بندی کیلئے جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل ستائش ہے بلاشبہ فیلڈ مارشل نے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر کامیاب سفارتکاری ممکن کر دکھائی وزیراعظم شہباز شریف’ نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بھی ایران امریکہ کشیدگی کم کرانے کیلئے بڑی کوششیں کیں اور بطور نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں اور ٹیلی فونک گفتگو میں قیام امن کی راہ ہموار کرنے کیلئے مثبت کردار ادا کیا ہے اب جبکہ اسلام آباد میں مذاکرات کا دوسرے دور کے انتظامات جاری ہیں سیاسی وعسکری قیادت کی کوشش ہو گی کہ مذاکرات نتیجہ خیز ہوں اور فریقین کے درمیان معاہدہ پر دستخط ہو جائیں اس کیلئے پاکستان بھر کوشش کر رہا ہے خدا کرے اس اہم سفارتی مشن میں پاکستان سرخرو ہو جائے! اور اس کے نتیجے میں خطے میں امن قائم ہو جائے۔




