ڈاکوؤں ،چوروں نے گوجرہ میں ”ات مچا دی”عوام عدم تحفظ کا شکار

گوجرہ(نامہ نگار)ڈاکوئوں اور چوروں نے مختلف وارداتوں میں میڈیکل سٹور سمیت شہریو ں کو مال وزرسے محروم کر دیا ۔شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔عدم تحفظ کا شکارہو گئے۔عوامی حلقوں نے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے نوٹس لینے اور تحفظ فراہم کر نے کا مطالبہ کر دیا۔معلوم ہواہے کہ۔بیس لائن موچیوالہ روڈ کے ابو بکرنے موچیوالہ روڈ پر میڈیکل سٹور بنا رکھا ہے جس کے میڈیکل سٹورپرتین موٹر سائیکل سوار نامعلوم ڈاکوآئے اور گن پوائنٹ30ہزارروپے نقدی چھین لئے۔ چک نمبر154گ ب ڈھوٹیاں کاوقاص اپنی موٹر سائیکل پر سوار مونگی بنگلہ جا رہاتھاکہ راستہ میں تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے روک لیاوراسلحہ کے زور پر حراساں کرکے20ہزارروپے نقدی وقیمتی موبائل چھین لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں