جڑانوالہ (نامہ نگار)ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر پر ایکشن جڑانوالہ غلہ منڈی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیا اللہ گوندل کی زیرِ نگرانی سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی جڑانوالہ ملک مقصود احمد ور سٹاف کے ہمراہ غلہ منڈی جڑانوالہ میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کی۔آپریشن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ملک مقصود احمد ,سب انسپکٹر محمد جمیل انچارج غلہ منڈی اور انچارج پیرا فورسز شوکت نے خود غلہ منڈی جڑانوالہ کا دورہ کیا سرکاری گزرگاہوں پر قابضین کا سامان موقع پر ہی ضبط کر لیا گیا,نہوں نے دکانداروں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی مقررہ حد کے اندر رہ کر کاروبار کریں تاکہ شہریوں اور خریداروں کو آمد و رفت میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ٹریفک کی روانی برقرار رہے۔ اور تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو سڑکوں و عام شاہراہوں پر قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔




