18

کانڈیوال روڈ پر حادثہ،35سالہ خاتون جاں بحق

چنیوٹ(نامہ نگار) لالیاں کانڈیوال روڈ پر دو رکشوں میں تصادم، 35سالہ خاتون جاں بحق، دو افراد شدید زخمی، بتایا گیا ہے کہ دو رکشوں میں سوار افراد ضروری کام کے سلسلہ میں جا رہے تھے کہ لالیاں کانڈیوال روڈ پر حادثہ پیش آ گیا جس کے نتیجہ میں سمیرا بی بی زوجہ مشتاق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئیں، جبکہ مشتاق احمد ولد یاسین اور زینب بی بی دختر مشتاق احمد شدید زخمی ہو گئیں۔ ضروری کارروائی کے بعد مرنے والی خاتون کی نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی جبکہ ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں